Advertisement
Advertisement
Advertisement

چلی، خوفناک آگ نے جنگل کو راکھ بنا دیا، درجنوں ہلاک، سیکڑوں زخمی

Now Reading:

چلی، خوفناک آگ نے جنگل کو راکھ بنا دیا، درجنوں ہلاک، سیکڑوں زخمی

چلی کے جنگلات میں لگنے والے خوفناک آگ نے دیکھتے دیکھتے ہرے بھرے جنگل کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق چلی کے جنگلات میں لگنے والے آگ نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے، 5 ہیکٹر پر مشتمل جنگل راکھ کو ڈھیر بن گیا جبکہ 23 افراد ہلاک اور 9 سو سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

چلی میں آگ بجھانے والے عملہ جنگل کے مختلف حصوں میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

ریسکیو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خوفناک آتشزدگی کے باعث علاقے میں درجہ حرارت غیر معمولی طور پر بڑھ گیا ہے۔

خوفناک آگ نے جنگل کے ساتھ کھیتوں اور رہائشی علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

Advertisement

چلی کی حکومت نے نوبل اور بایوبیو کے جنوب میں لااروکنیا کے علاقے میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ فوج کو بھی ریسکیو میں مدد کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔

Advertisement

چلی کے وزیر داخلہ کیرولینا توہا کے مطابق آتشزدگی کے سلسلے میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور کم از کم 979 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جن میں 16 کی حالت تشویشناک ہے۔

کیرولینا توہا نے مزید کہا کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ توہا نے کہا کہ کم از کم 10 افراد کے لاپتہ ہونے کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں۔

چلی کے سیناپریڈ ڈیزاسٹر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہفتے کی صبح چلی کے جنگلات میں 251 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی تھی جس میں سے 151 مقامات پر آگ بجھا دی گئی ہے۔

چلی کے صدر گیبریل بورک نے سوشل میڈیا کے ذریعے عالمی برادری سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر