 
                                                      کیریمل پاپ کارن بنانے کا اتنا منفرد انداز کے لوگ حیران رہ گئے
پاپ کارن ایک ایسی ہلکی پھلکی غذا ہے جسے بچے بڑے سب ہی بہت شوق سے کھاتے ہیں، بعض اوقات بے وقت کی بھوک مٹانے کے لیے بھی انہیں کھایا جاتا ہے۔
پاپ کارن نہایت آسانی سے بن جاتے ہیں مگر بہت کم لوگ اس کی افادیت سے متعلق صحیح جانتے ہیں۔
پاپ کارن استعمال کی جانے والی ایک قدیم غذا ہے جس کے استعمال کے صحت پر بے شمار مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
سوشل میڈایا پر ایک لڑکی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اسے منفرد انداز سے کیریمل پاپ کارن بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکی نے پین میں کچھ کیریمل ٹافیز ڈالی اور میلٹ ہونے کا انتعظار کیا اور درمیان میں ایکا انڈا رکھ دیا ساتھ ہی پاپ کارن ڈال کر یکجان کیا اور ڈکھن ڈھک کر پاپ کارن بننے کا انتعظار کرنے لگی۔
پاپ کارن کی تیاری تو مکمل ہو گئی اورکیریمل پاپ کارن بھی بن گئے جسے لڑکی کو بہت لطف اندوز ہو کر کھاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے لیکن صارفین کو یہ بات آخر سمجھ نہیں آئی کہ انڈا اس ریسیپی میں کیوں استعمال کیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر متعدد حیرت سے بھرے کمنٹس کیے جا رہے ہیں ساتھ ہی دیگر سوال بھی کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے سوال کیا کہ یہاں انڈے کا کیا کام تھا ؟
جبکہ ایک صارف نے کہا کہ کچھ بھی نیا کرنا ہے بس۔
یہ ہی نہیں بلکہ لوجیکل بنیاد پر بات کرتے ہوئے ایک صارف نے بتایا کہ انڈا حرارت زیادہ لیتا ہے شاید اس وجہ سے رکھا۔
تاہم کسی کو اصل وجہ نہیں معلوم کہ اس ریسیپی میں انڈا کیوں رکھا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاپ کارن ایک مکمل غذا ہے جس میں وٹامنز، منرلز اور ڈائیٹری فائبر جیسے اہم غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/01/259331/
اس کے علاوہ پاپ کارن میں پوٹاشیم، زنک، کاپر اور فاسفورس بھی اچھی مقدار میں موجود ہیں، اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور یہ غذا کیلوریز اور فیٹ میں کم ہونے کے ساتھ چینی اور سوڈیم کے بغیر ہوتی ہے۔
امریکن ڈائیبٹِک سوسائٹی کے مطابق پاپ کارن کا استعمال خطرناک خاموش بیماری ذیابطیس اور دل کے امراض سے تحفظ میں مدد فراہم کرتا ہے۔
پاپ کارن میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس دل سے متعلق امراض، بڑھتی عمر کے عوارض جیسے کہ ڈیمینشیا، الزائمر، نظر کی کمزوری، بالوں کا جھڑنا وغیرہ کے سدباب میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ تحقیق کے مطابق پاپ کارن میں سبزیوں اور پھلوں سے زیادہ اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں اور ان کی زائد مقدار جسم میں دفاعی صلاحیت کو بڑھاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 