پلیٹ میں رکھی مچھلی کا حملہ، ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی حیرت انگیز ویڈیو مداحوں کی توجہ حاصل کرنے کی وجہ بن گئی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتاہ ے کہ کھانے کے لیے پیش کی جانے والی ’مچھلی‘منہ میں جانے سے پہلے ہی زندہ ہوگئی۔
یہ واقعہ ٹوکیو میں پیش آیا جہاں ایک ریسٹورینٹ میں ایک شخص کو اُس کی پسند کے مطابق سلاد سے سجی پلیٹ میں مچھلی پیش کی گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ شخص جیسے ہی چاپ اسٹیک مچھلی کے قریب کرتا ہے تو وہ مچھلی اس چاپ اسٹیک پر حملہ کر کے اسے دانتوں میں دبا لیتی ہے۔
اس واقعہ کو پیش آنے کی وجہ یہ تھی کہ مچھلی کو بغیر پکائے کسٹمر کے سامنے پیش کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد لائک کرچکے ہیں جبکہ دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/01/625686/
اس سے قبل بھی ایسی ہی ایک ویڈیو مچھلی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے تھے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ مچھلی کا سر کٹا ہوا ایک سلیپ پر رکھا ہے اور پاس میں موجود ایک ڈرنک کین بھی رکھا ہوا ہے۔
؎
تاہم جیسے ہی ایک شخص کولڈ ڈرنک کین کو کٹے مچھلی کے منہ میں رکھتا تو وہ اپنا منہ بن کر کے اس ڈرنک کین کو اپنے منہ دبا لیتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
