
گیس قیمت میں اضافہ
ای سی سی نے جنوری سے جون 2023 تک گیس نرخوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دیدی۔
وزارت توانائی دستاویز کے مطابق گھریلو، کمرشل، ایکسپورٹر کیلئے قدرتی گیس کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زائد کا اضافہ کر دیا گیا جب کہ کمرشل صارفین کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت 1283 روپے سے بڑھا کر 1650 روپے کر دی۔
یہ بھی پڑھیں؛ بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں 75 فیصد تک اضافے کا امکان
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ بلک میں خریدنے والے صارفین کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت 780 سے بڑھا کر 1600 روپے ہو گی، کے الیکٹرک، ایس این پی سی کے پاور پلانٹ کیلئے گیس 1050 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو میں ملے گی۔
خیال رہے کہ کے الیکٹرک، ایس این پی سی کے پاور پلانٹ اس سے پہلے گیس 857 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو میں مل رہی تھی۔
دستاویز کے مطابق فرٹیلائرز کے کارخانوں کیلئے گیس کی قیمتوں میں 1225 روپے تک فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کر دیا گیا، سیمنٹ انڈسٹری کو فی ایم ایم بی ٹی یو گیس 1277 روپے کیبجائے 1500 روپے میں ملے گی جب کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس 1100 روپے، سی این جی فی ایم ایم بی ٹی کی قیمت 1805 روپے ہو گی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News