Advertisement
Advertisement
Advertisement

چینی باشندوں کو فُول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے، رانا ثناءاللہ

Now Reading:

چینی باشندوں کو فُول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے، رانا ثناءاللہ
رانا ثناء اللہ

رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ چینی باشندوں کو فُول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کی زیر صدارت گوادر میں انسداد دہشت گردی اور غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ کو سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ چینی باشندوں کو فُول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے،سی پیک کے تحت تمام منصوبوں کا ایک فیصد سکیورٹی کے لئے مختص کیا گیا ہے، اس قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

رانا ثناءاللہ نے یہ بھی کہا کہ ترجیحی بنیادوں پر سکیورٹی اداروں میں خالی آسامیوں کو پر کیا جائے،سکیورٹی اداروں کی بھرتی میں مقامی افراد کو ترجیح دی جائے۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے مزید کہا کہ ملکی اور غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات لئے جائیں اور ان پر عملدرآمد میں ہر گز کوتاہی نہ برتی جائے۔

Advertisement

اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، چیف سیکرٹری بلوچستان ، آئی جی بلوچستان اور سکیورٹی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ وزیر داخلہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے مختلف شہروں کے دورے پر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر