Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان کے نقصان کی تلافی پاکستان کرکٹ بورڈ کرے گا

Now Reading:

افغانستان کے نقصان کی تلافی پاکستان کرکٹ بورڈ کرے گا

پاکستان کرکٹ ٹیم افغانستان کے ساتھ شارجہ میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، جو افغانستان کے نقصان کی تلافی کے طور پر کھیلی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان مارچ کے آخر میں شارجہ میں افغانستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گا۔

یہ میچز افغانستان کرکٹ بورڈ کو معاوضہ دینے کے لیے کھیلے جائیں گے کیونکہ کرکٹ آسٹریلیا نے حکمران طالبان کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم اور ملازمت پر پابندیوں کے خلاف احتجاجاً افغانستان کے خلاف سیریز سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں : پی سی بی نے پی ایس ایل 8 کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا

نجم سیٹھی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ پی سی بی افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گا، جس کا بنیادی مقصد آسٹریلیا کی سیریز سے دستبرداری کے بعد افغانستان کرکٹ بورڈ کو ہونے والے نقصان کو کم کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ نجم سیٹھی نے گزشتہ ماہ ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ میں نے افغانستان کرکٹ بورڈ کے ایگزیکٹو ممبران سے ملاقات کی اور وہ ہم سے ایک ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے کہہ رہے تھے لیکن ہمیں ون ڈے سیریز کھیلنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

نجم سیٹھی کے مطابق اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ون ڈے سیریز  پوائنٹس کے لیے تھی، اور اب اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کہ کون جیتا ہے۔ اس لیے ہم نے پی ایس ایل کے حکومتی منظوری کے بعد شارجہ میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے پر اتفاق کیا۔

نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ ہم سیریز سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 50 فی صد مساوی طور پر بانٹیں گے۔ اور ہم مشترکہ طور پر پیداوار کو آؤٹ سورس کریں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ آسٹریلیا کو افغانستان کے خلاف مارچ میں متحدہ عرب امارات میں تین ون ڈے میچز کھیلنے تھے، جسے آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے افغانستان میں خواتین کے خلاف حکومتی قوانین کو جواز بنا کر انکار کر دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر