
میرے خلاف درج مقدمات کی ادھوری تفصیلات دی گئیں، شہباز گل
رہنما تحریکِ انصاف شہباز گل کا کہنا ہے کہ میرے خلاف درج مقدمات کی ادھوری تفصیلات دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گل نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف درج مقدمات کی ادھوری تفصیلات دی گئیں۔ عدالت نے اس معاملے کو سنجیدہ لیتے ہوئے سخت ناگواری کا اظہار کیا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی شہباز گل نے کہا کہ عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے اسی لیے عدالتوں میں آ رہا ہوں۔ ہرشہری کو آزادی اظہار رائے کا موقع دیا جانا چاہیے۔ میرے ساتھ خصوصی شفقت کامظاہرہ کیاجارہا ہے۔
انھوں نے مذید کہا کہ مجھے پکڑاجاتا ہے اور مقدمات کو چھپایا جاتا ہے۔ مقصد یہ ہےکہ مجھے خوار کرکے پکڑا جائے اور دوبارہ اندر کیاجائے۔
شہبازگل کی درخواست پر سماعت
لاہور ہائی کورٹ نے شہباز گل کی حفاظتی ضمانت میں 13 فروری تک توسیع کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News