Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان سپر لیگ سیزن 8، ملتان میں افتتاحی تقریب نے چار چاند لگا دیئے

Now Reading:

پاکستان سپر لیگ سیزن 8، ملتان میں افتتاحی تقریب نے چار چاند لگا دیئے

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کی افتتاحی تقریب ملتان میں ہوئی، جس میں فنکاروں کی شاندار پرفارمنس نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کی افتتاحی تقریب ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس میں ملک کے معروف گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے قومی ترانہ گا کر تقریب کا آغاز کیا، پی ایس ایل سیزن 8 کا آفیشل ترانہ گانے عاصم اظہر اور شائے گل کی شاندار پرفارمنس پر اسٹیڈیم میں موجود تماشائی جھوم اٹھے، موسیقار اور گلوکار ساحر علی بگا نے بھی شائقین پر اپنی آواز کا سحر طاری کر دیا۔

Advertisement

اس موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کی افتتاحی تقریب سے پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے خطاب کیا اور کہا کہ دبئی سے شروع ہونے والا یہ سفر لاہور، کراچی اور ملتان تک پہنچ گیا ہے اور ان شاء اللہ اگلے سال پشاور اور پھر کوئٹہ جائیں گے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل اب ایک بین الاقوامی برانڈ بن چکی ہے جس نے پاکستان کے علاوہ دوسرے ملکوں کو بھی کھلاڑی دیئے ہیں، ہمیں اس لیگ پر فخر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر