
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ کے میچز لاہور سے منتقل کرنے کی دھمکی دیدی
پاکستان کرکٹ بورڈ اور پنجاب حکومت کے درمیان پاکستان سپر لیگ کے میچز کے حوالے سے ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ مذاکرات میں ناکامی پر صوبائی وزیروں اور نجم سیٹھی میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پنجاب حکومت کو سیکیورٹی اخراجات کی مد میں پیسے دینے سے صاف انکار کردیا۔ صوبائی وزراء وزیر اعلی کو صورتحال سے آگاہ کرنے کیلئے قذافی اسٹیڈیم سے سی ایم ہاؤس روانہ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں؛ بقیہ میچز پنجاب سے کراچی منتقل کئے جانے کا امکان
پی سی بی کی جانب سے کہا گیا کہ پنجاب گورنمنٹ سپر لیگ میچز سے 70 کروڑ روپے ٹیکس کی مد میں کماتی ہے، ٹیکس کمانے کی تفصیلات سے وزرا کو آگاہ کیا گیا ہے۔
اس موقع پر نجم سیٹھی نے پی ایس ایل میچز لاہور سے منتقل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جا کر وزیر اعلیٰ کو بتائیں، ورنہ ہم ایونٹ شفٹ کردیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News