گزشتہ روز کراچی کنگز کے خلاف پشاور زلمی کو سلو اوور ریٹ پر جرمانے لگنے کو جاوید آفریدی نے صدقہ قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 8 کے دوسرے دن نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں ہونے والے میچ میں کراچی کنگز کے خلاف پشاور زلمی کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ لگایا گیا۔
واضح رہے کہ پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔
میچ ریفری علی نقوی نے پشاور زلمی کو اپنے ہدف سے ایک اوور کم رہنے کا حکم دیا جنہوں نے فیصلے پر پہنچنے سے پہلے وقت کے الاؤنس کو مدنظر رکھا۔
یہ بھی پڑھیں : پی سی بی کل بچپن میں کینسر سے آگاہی کا دن منائے گا
پاکستان سپر لیگ کوڈ آف کنڈکٹ برائے پلیئرز اور پلیئر آرٹیکل 2.22 کے تحت پشاور زلمی کے ہر کھلاڑی پر میچ فیس کا 10 فی صد جرمانہ عائد کیا گیا۔
Advertisement10% MATCH FEE IS SADQA ❗️
— Javed Afridi (@JAfridi10) February 15, 2023
یاد رہے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے پی ایس ایل 8 کے سفر میں پشاور زلمی کے خلاف صرف 2 رنز سے شکست کھائی تھی۔
پشاور زلمی میں مقررہ 20 اوورز میں کراچی کنگز کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا تھا، تاہم کراچی کنگز 197 رنز ہی بنا سکی۔
پشاور زلمی فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’10 فی صد میچ فیس صدقہ ہے‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
