
ضمنی انتخابات، تحریک انصاف کا انتظامیہ پر دھاندلی کا الزام
این اے 193 جام پور میں ضمنی انتخابات پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے انتظامیہ پر دھاندلی کا الزام لگایا گیا ہے۔
این اے 93 ضمنی الیکشن سے متعلق پی ٹی آئی کے امیدوار محسن لغاری نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ دھاندلی میں ملوث ہے، پولنگ ایجنٹس سے فارم 45پر دستخط کرائے جارہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پولنگ ایجنٹس سے حاضری کے بہانے دستخط کروارہے ہیں، الیکشن کمیشن کودھاندلی کی شکایت درج کرارہے ہیں۔
محسن لغاری نے مزید کہا کہ انتظامیہ نے ہمارے درجنوں کارکنوں کو گرفتارکرلیا، انتظامیہ ہمارے کارکنوں کو دھمکیاں دے رہی ہے، پی ٹی آئی اچھے مارجن سے ضمنی الیکشن جیتے گی۔
پی ڈی ایم تحریک انصاف کو شکست دینے کے خواب دیکھ رہی ہے
دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی مسرت جمشید چیمہ نے بھی بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخاب میں دھاندلی کا منصوبہ پہلے سے بنایا گیا تھا۔
انہوں نے کہا ہ دھاندلی کر کے پی ٹی آئی کو شکست دینے کا منصوبہ بنایاگیا، پی ڈی ایم تحریک انصاف کو شکست دینے کے خواب دیکھ رہی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ حکومت نے ظلم کی تمام حدیں پار کردیں، حکومت نے بدترین انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا، پی ٹی آئی سپورٹرز کی فصلوں پر ٹریکٹر چلائے گئے۔
مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔ جام پور کےعوام باہر نکل کر عمران خان کو ووٹ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: ضمنی الیکشن، این اے 193 راجن پور میں پولنگ کا عمل جاری
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 193 ضلع راجن پور کی تحصیل جام پور میں ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
جام پور میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے، پولنگ اپنے مقررہ وقت صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔
ضمنی الیکشن میں شیر کے نشان پر عمار اویس لغاری، بلے کے نشان پر محسن لغاری، تیر کے نشان اختر حسن گورچانی اور کرین کے نشان پر محمد محمود آمنے سامنے ہیں جبکہ مختلف نشان پر 7 آزاد امیدوار بھی مقابلے میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News