Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر داخلہ سے درخواست ہے کہ صحافیوں پر تشدد کی معذرت کریں، مریم اورنگزیب

Now Reading:

وزیر داخلہ سے درخواست ہے کہ صحافیوں پر تشدد کی معذرت کریں، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے صحافیوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ سے درخواست کی ہے کہ صحافیوں سے اس واقعے پر معذرت کی جائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عدالت کے باہر صحافیوں سے پولیس کی بدسلوکی کی شدید مذمت کرتے ہوئے   وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں سے واقعے کا سخت نوٹس لینے کی درخواست کردی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور پولیس کا صحافیوں پر تشدد انتہائی قابل مذمت ہے، صحافیوں سے معذرت کرتی ہوں، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں سے معاملے پر بات کی ہے، وزیر داخلہ سے درخواست کی ہے کہ صحافیوں سے اس واقعے پر معذرت کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کارروائی کریں کہ پولیس تماشائی کیوں بنی رہی، حملہ آوروں کے ہاتھ روکنے کے بجائے میڈیا کو نشانہ بنانے والوں کا تعین کیا جائے، گیٹ توڑیں پی ٹی آئی کے فسادی اور ڈنڈے کھائیں بے گناہ صحافی، یہ نہیں چلے گا۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پیشہ ورانہ زمہ داریاں انجام دینے والے صحافیوں پر تشدد قابل افسوس اور ناقابل قبول ہے، صحافی ہر طرح کے سخت اور مشکل حالات میں عوام کو آگاہ کرنے کے لئے قابل قدر کام کرتے ہیں ، صحافیوں کا احترام اور انہیں فرائض کی انجام دہی میں سہولت فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر