
قومی اسمبلی ضمنی انتخابات
پاکستان پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کو قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کے لیے منانے کی بھرپور کوششیں کی گئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ لیگی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے بعد پیپلزپارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئی، یہ ملاقاتیں گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات، ضابطہ اخلاق جاری
پیپلزپارٹی قیادت کی جانب سے پارٹی رہنماؤں سے بھی ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ سے متعلق مشورہ لیا گیا اور آخرکار مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم کے دباو پر ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News