Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاطینی امریکہ پر دوسرا غبارہ ہمارا ہے، چین

Now Reading:

لاطینی امریکہ پر دوسرا غبارہ ہمارا ہے، چین

چینی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ جمعے کے روز لاطینی امریکہ پر دیکھا گیا غبارہ چین کا ہے, لیکن دعویٰ کیا ہے کہ یہ شہری استعمال کے لیے ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے کہا لاطینی امریکہ کی فضاؤں میں اڑنے والا غبارہ ہمارا ہے جو اپنا راستہ بھٹک گیا تھا۔

واضح رہے کہ اسی طرح کے ایک غبارے کو جاسوسی کے الزام میں ہفتے کے روز امریکی فوجی جیٹ طیاروں نے امریکی فضائی حدود میں مار گرایا تھا۔

چین نے جاسوسی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ موسم کی نگرانی کر رہا ہے۔

اس واقعے نے واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان سفارتی تنازع کھڑا کر دیا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ جمعہ کو لڑاکا طیاروں کے غبارے کو تباہ کرنے سے پہلے امریکی فوجی حکام نے کہا تھا کہ لاطینی امریکہ پر بھی دوسرا چینی غبارہ دیکھا گیا ہے۔

Advertisement

آج چین نے اعتراف کیا کہ اس کا ایک غبارہ حادثاتی طور پر لاطینی امریکہ اور کیریبین کی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا.

ترجمان ماؤ ننگ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ دوسرا غبارہ اپنے مطلوبہ راستے سے بہت زیادہ ہٹ گیا اور یہ غبارہ موسمی حالات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے مزید کہا کہ چین سے آنے والا بغیر پائلٹ کا غبارہ سویلین نوعیت کا ہے اور اسے فلائٹ ٹیسٹ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

چینی حکومت کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ چین ایک ذمہ دار ملک ہے اور اس نے ہمیشہ بین الاقوامی قانون کی سختی سے پابندی کی ہے تاکہ کسی بھی ملک کو کوئی خطرہ لاحق نہ ہو.

یاد رہے کہ کولمبیا کی فضائیہ نے کہا کہ 3 فروری کو ملک کی فضائی حدود میں 55 ہزار فٹ سے زیادہ بلندی پر ایک غبارے جیسی خصوصیات والی ایک چیز کا پتہ چلا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر