Advertisement
Advertisement
Advertisement

ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ

Now Reading:

ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ
ادویات

پیٹرول ، بجلی اور ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافے کی تیاری کرلی ہے۔

وزارت صحت نے ادویات مہنگی کرنے کی سمری منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھجوادی۔

ذرائع کے مطابق  ڈرگ ریگولیرٹی اتھارٹی  ( ڈریپ ) کی جانب سے119 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی ہےجن میں سر درد، بخار، دل کے امراض، بلڈ پریشر سمیت دیگر ادویات شامل ہیں۔

ڈریپ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹائی فیم انجکشن کی قیمت میں 368 فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے، منظوری کے بعد ٹائی فیم انجکشن کی قیمت687 سے بڑھ کر3216 روپے ہوجائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کلوروکوائن فاسفیٹ کی قیمت میں 206 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی ہے جس کے بعد کلوروکوائن کی  قیمت 431 روپے سے بڑھ کر 1323 روپے ہو جائے گی۔

Advertisement

ڈریپ ذرائع کے مطابق  نلٹریکسن کی قیمت میں 213 فیصد اضافے کی تجویر دی گئی ہے حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد  نلٹریکسن کی قیمت 665 سے بڑھ کر 2084 روپے کردی جائے گی۔

ڈریپ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ڈراپ کی قیمت  26 روپے سے بڑھ کر  73 روپے ، اینٹی ٹی بی ٹیبلٹ کی نئی قیمت 1762 روپے،  فینوفائبریٹ کی  قیمت 135 روپے سے بڑھا کر 422 روپےکرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
آج کے سونے کے نرخ؛ فی تولہ قیمت کیا رہی؟ جانیے
چین میں پاکستانی گوشت کی مانگ میں اضافہ، 7.5 ملین ڈالر کا آرڈر مل گیا
سونے کی قیمت میں کمی: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں بڑی گراوٹ ریکارڈ
سونے کی اونچی اڑان، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر