
چین نے اعلان کیا ہے کہ عالمی وبائی مرض کورونا کے خلاف جنگ میں اس کے ملک نے فیصلہ کن فتح حاصل کر لی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پولٹ بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا کہنا ہے ہے ملک بھر میں 200 ملین سے زیادہ لوگوں کو کورونا مرض سے بچایا گیا ہے۔
چینی حکومت نے وبائی مرض کورونا کے حوالے سے دنیا کی سب سے کم شرح اموات کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ملک نے عالمی وبائی مرض کورونا پر فیصلہ کن فتح حاصل کر لی ہے۔
دوسری جانب عالمی طبی ماہرین نے چین کے اس دعوے پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین میں تین سال تک بڑے پیمانے پر بے قابو رہنے والا یہ مرض اب بھی چین میں پھیل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کورونا کی موجودہ لہر ختم ہونے والی ہے، چینی محکمہ صحت
واضح رہے کہ دنیا کی سب سے آبادی والے ملک چین نے گزشتہ سال دسمبر کے اوائل میں صفر کووڈ پالیسی کو غیر متوقع طور پر ختم کر دیا تھا، چین کے ایک معروف سرکاری سائنسدان کا کہنا ہے کہ کورونا نے چین کی 1.4 بلین آبادی کا 80 فی صد حصہ متاثر کیا تھا۔
چین کی پولیٹ بیورو کی قائمہ کمیٹی برائے کورونا روک تھام اور کنٹرول نے بتایا کہ نومبر 2022 سے ملک بھر میں حفاظتی اقدامات کو بہتر بنانے کی مسلسل کوششوں کی وجہ سے چین نے مختصر مدت میں اس وبائی مرض پر قابو پا لیا ہے۔
قائمہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ وباء کی روک تھام اور کنٹرول میں ایک اہم فیصلہ کن فتح حاصل کی گئی ہے اور چین کی کوششوں کے نتیجے میں 200 ملین سے زائد افراد کو طبی امداد دی گئی جس میں سے تقریباً 8 لاکھ کورونا کے سنگین کیسز تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News