Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے پچھاڑ دیا

Now Reading:

ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے پچھاڑ دیا

پاکستان سپر لیگ کے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست دے دی۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 18.5 اوورز میں 154 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی، محمد حارث نے 40 رنز کی اننگ کھیلی لیکن کپتان بابر اعظم 9 رنز بنا سکے۔

صائم ایوب نے 53 رنز بنائے جبکہ رؤمن پاؤل نے 23 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کے اسامہ میر اور احسان اللہ نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عباس آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کی۔

اس سے قبل ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ بنایا۔

Advertisement

ملطان سلطانز کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑی بیٹنگ میں چھائے رہے رائلی روسو نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے صرف 36 گیندوں پر 75 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 12 چوکے اور دو بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

Advertisement

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے 66 رنز کی اننگ کھیلی، شان مسعود 20، ڈیوڈ ملر 23 اور کیرون پولارڈ نے 15 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کے بولر سلمان ارشاد نے 2 جبکہ سفیان مقیم نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اسکواڈ:

ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان)، شان مسعود، ریلی رؤسو، کیرون پولارڈ، ڈیوڈ ملر، خوشدل شاہ، کارلوس بریتھویٹ، اسامہ میر، عباس آفریدی، سمین گل، احسان اللہ ٹیم میں شامل ہیں۔

پشاور زلمی: بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، بھانوکا راجہ پاکسے، رؤمین پاول، وہاب ریاض، خرم شہزاد، صفیان مقیم، سلمان ارشاد

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر