
سابق بھارتی کرکٹر وسیم جعفر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کی پیش گوئی کردی ہے۔
سابق بھارتی کرکٹر وسیم جعفر کا کہنا ہے کہ ’انہیں لگتا ہے کہ اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویرات کوہلی کو موقع ملنے کا امکان ہے جب کہ روہت شرما ٹیم سے باہر ہوسکتے ہیں‘۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر کیا جس میں ان کے ہمراہ سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کپتان روہت شرما بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر
انہوں نے اپنی دلیل پیش کرتے ہوئے روہت شرما کو شامل نہ کرنے کی وجہ ان کی موجودہ عمر کو قرار دیا۔
وسیم جعفر نے باسط علی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’آئندہ سیریز کو ذہن میں رکھتے ہوئے ویرات کوہلی اور روہت شرما کو سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں آرام کا موقع دیا گیا ہے کیونکہ پھر آسٹریلیا کے خلاف سیریز، آئی پی ایل اور پھر ورلڈ کپ کھیلا جانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی بھارت کے پاس آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھی پہنچنے کا موقع ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ نوجوانوں کا کھیل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش سے شکست کے بعد روہت شرما غصے میں آگ بگولا
انہوں نے مزید کہا کہ میں روہت شرما کو آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹیم میں نہیں دیکھ رہا ہوں کیونکہ ان کی ابھی موجودہ عمر 36 سال ہے جب کہ میں ویرات کوہلی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلتے ہوئے دیکھ سکتا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News