عمران خان سے غداری نہیں کر سکتا، شیخ رشید (فائل فوٹو)
سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے مری میں پیشی کے موقع پر کہا کہ خون کے آخری قطرے تک عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، مہرا جینا مرنا عمران خان کے ساتھ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیراورسربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے مری میں پیشی کی موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سےغداری نہیں کر سکتا۔ قومی اور صوبائی الیکشن اکٹھے کروائیں یہی حل ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ میں خود این اے 62 سے قلم دوات کے نشان پر الیکشن لڑوں گا۔ یہ کوئی پرچہ نہیں ہے سارے فراڈ کے پرچے ہیں۔ تفتیشی افسر نے تین دن کا ریمانڈ مانگا ہے۔
شیخ رشید کو مری میں مجسٹریٹ سول جج محمد ذیشان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سخت سردی اور بارش کے باعث پیشی کے موقع پر جھیکا گلی جوڈیشل کمپلیکس کی سیکیورٹی ہاٸی الرٹ کی گئی۔
سماعت کے دوران مری پولیس نے ریمانڈ کے لیے عدالت کو درخواست دائرکی جبکہ سردارعبدالرازق ایڈووکیٹ شیخ رشید کے وکیل کی حیثیت سے پیش ہوئے۔
مجسٹریٹ سول جج محمد ذیشان نے شیخ رشید کے مقدمہ میں عدالتی کارروائی کا آغاز کیا۔ شیخ رشید کے وکیل سردارعبدالرازق کی طرف سے دلائل دیے گئے۔
شیخ رشید کے خلاف تھانہ مری میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ شیخ رشید کی پیشی کے موقع پر پی ٹی آٸی کے مقامی رہنما اور کارکن بھی عدالت کے باہر موجود تھے۔
عدالت نے پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ اور تفتیشی کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے شیخ رشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
درخواست ضمانت پر مذید سماعت 11 فروری پر ہوگی۔ جس کے بعد پولیس شیخ رشید لے کر راولپنڈی روانہ ہوگئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ضمنی الیکشن میں اسکروٹنی کے لیے شیخ رشید کو اجازت
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
