Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں بنگلہ دیشی کپٹروں کی مانگ میں اضافہ

Now Reading:

سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں بنگلہ دیشی کپٹروں کی مانگ میں اضافہ

سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں بنگلہ دیش کے ملبوسات کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں ملبوسات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

جنوبی ایشیائی ملک بنگلہ دیش خلیج میں اپنی کلیدی منڈی کو بڑھانے کی کوششوں کو مزید تیز کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ ملبوسات کا شعبہ بنگلہ دیش کی برآمدات کا 80 فیصد اور اس کی جی ڈی پی کا 11 فیصد ہے۔

Advertisement

ملبوسات کی اس صنعت میں چار ملین لوگ کام کرتے ہیں اور بنگلہ دیش چین کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے بڑا کپڑوں کا سپلائی کرنے والا ملک ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش نے جولائی 2021 سے جون 2022 کے درمیان کپڑے کی برآمدات سے 42.6 بلین ڈالرز کمائے، جس میں یورپی یونین اور امریکہ سب سے بڑی منڈی ہیں۔

Advertisement

تاہم، بنگلہ دیش گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے روایتی منڈیوں میں فروخت میں کمی آئی ہے، جس سے اس کی ترقی کی حکمت عملی کو دوسرے علاقوں، خاص طور پر مشرق وسطیٰ کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

Advertisement

ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر محی الدین روبیل نے عرب میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم غیر روایتی منڈیوں پر انحصار بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، اس لیے ہم نے خلیجی اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کو اپنا ہدف بنایا۔

بنگلہ دیش کی برآمدات کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ خلیجی خطے کی برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہوا، خاص طور پر سعودی عرب، جہاں وہ گزشتہ مالی سال میں 40 فیصد بڑھ کر 125 ملین ڈالر تک پہنچ گئے اور متحدہ عرب امارات میں 21 فیصد بڑھ کر 183 ملین ڈالر ہو گئے۔

ڈائریکٹر محی الدین روبیل نے مزید کہا کہ ہم سعودی مقامی برانڈز تک جتنا زیادہ پہنچ سکیں گے، یہ ہمارے لیے اتنا ہی فائدہ مند ہوگا۔ یقینی طور پر، وہاں پر بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر