
ملک میں بڑا معاشی بحران سر اٹھا چکا ہے، فواد چوہدری
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش کررہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 77 کے قریب رہنماؤں اور کارکنان گرفتاریاں دےچکے ہیں، کارکنوں کو دہشتگردوں کی طرح دور دراز کی جیلوں میں بھیجا گیا جبکہ ہمارے کارکنوں کو بیرکوں میں بند کیا ہوا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کو دوائیاں نہیں پہنچائی جارہیں، گرفتار لوگوں میں پی ٹی آئی کی لیڈر شپ بھی شامل ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پوری قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہی یہ حکومت قائم ہوئی ہے ، سپریم کورٹ آئین کے مطابق آزادانہ فیصلے کرے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت عدلیہ کو بلیک میلرز مافیاز کا سامنا ہے، ان کا خیال ہے یہ بیانات سے عدلیہ کو دباؤ میں لاسکتے ہیں، چیف جسٹس کسی کی بلیک میلنگ میں نہ آئیں۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ گالیاں نکال کر آپ کی بری کارکردگی چھپنے والی نہیں، ہم نے کبھی عدلیہ کونشانہ نہیں بنایا، قاسم سوری کی رولنگ ختم کرنے والے5ججز بھی اس بنچ میں شامل ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عدلیہ کو نشانہ بنایا جارہا ہے، مریم نواز عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش کررہی ہیں، مریم نواز کا خیال ہے کہ عدلیہ کو دباؤ میں لے آئیں گی جبکہ سپریم کورٹ میں انتخابات کا معاملہ زیر سماعت ہے، پی ڈی ایم عدلیہ سے محاذ آرائی میں داخل ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News