Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلم کش فسادات پر فلم کیوں بنائی، بھارت میں بی بی سی زیرعتاب

Now Reading:

مسلم کش فسادات پر فلم کیوں بنائی، بھارت میں بی بی سی زیرعتاب

بھارت میں بی جے پی کی حکومت میں مسلم کش فسادات پر اصل حقائق منظر عام کی فلم بنانے پر بی بی سی زیر عتاب آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق مودی کے دور حکومت میں ہونے والے مسلم کش فسادات پر اصل حقائق کی فلم بنانے پر برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے بھارتی دفتر پر آج انکم ٹیکس حکام نے دھاوا بول دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی خبروں کے مطابق بھارتی حکومت فلم منظر عام پر آنے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے اور مودی سرکار نے بی بی سی کے خلاف انتقامی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ 

Advertisement

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں مسلمان کے گھر زبردستی ہنومان کی مورتی نصب کرنے پر کشیدگی بڑھ گئی

بین الاقوامی میڈیا کی خبروں کے مطابق آج بھارت کے شہر نئی دہلی اور ممبئی میں برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے دفاتر کی انکم ٹیکس کی ٹیم نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ تلاشی لی۔

بھارتی انکم ٹیکس اہلکاروں نے پولیس کی مدد سے بی بی سی کے دفاتر کو مکمل گھیرے میں لے لیا اور کسی کو بھی اندر یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق انکم ٹیکس کے عملے نے دفتر کے کاغذات الٹ پلٹ کر دیئے، جبکہ ان کا رویہ بھی جارحانہ تھا جس کی وجہ سے بی بی سی کے ملازمین اپنے کام کو سرانجام نہیں دے پائے۔

Advertisement

بی بی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمارے دفاتر پر چھاپہ مارنے والے انکم ٹیکس کے عملے کے ساتھ مکمل تعاون کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ 2002 میں گجرات میں مسلمان کے قتل عام میں ملوث کرداروں کے حوالے بی بی سی کی فلم، ’انڈیا: دا مودی کوئسچن‘ پر بھارت میں پابندی عائد کی گئی تھی۔

بی جے پی نے اس فلم میں بی بی سی کی جانب سے نریندر مودی کا اصل چہرہ دکھانے پر فلم کے خلاف جنونی ہندوؤں کا بھڑکایا جنہوں نے اس فلم کی بھارت میں نمائش میں رکاوٹیں ڈالی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی امیدیں خاک میں مل گئیں، قطری وزیراعظم
امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی
اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے ، سعودی ولی عہد
11 ستمبر کے حملوں کو 24 سال مکمل،امریکی پالیسیوں پرکیااثرات مرتب ہوئے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر