Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین، کوئلے کی کان بیٹھنے سے دو افراد ہلاک، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

Now Reading:

چین، کوئلے کی کان بیٹھنے سے دو افراد ہلاک، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

چین میں کوئلے کی ایک کان بیٹھنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ درجنوں افراد ابھی بھی کان میں پھنسے ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چین کے سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ منگولیا کے ایک خود مختار علاقے الکسا لیگ میں کوئلے کی ایک منہدم ہونے کم از کم دو افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 50 سے زائد افراد ابھی کان میں پھنسے ہوئے ہیں۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ حادثہ آج دوپہر کو پیش آیا اور ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ 50 سے زائد افراد کان کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں : چین نے کورونا پر ’فیصلہ کن فتح‘ حاصل کرنے کا اعلان کر دیا

امدادی کارکنوں نے منہدم کان میں سے تین افراد کو باہر نکالا، جن میں سے دو کان کن اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔

چین کے دیگر سرکاری میڈیا رپورٹس میں کان میں پھنسے افراد کی کل تعداد 57 بتائی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کان گرنے کے بعد گاڑیاں بھی دب گئی ہیں۔

Advertisement

چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ زنجنگ کول مائننگ کمپنی کے ذریعہ کان میں چلائی جانے والی شافٹ کے گرنے سے حادثہ پیش آیا ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کان میں کام کرنے والے عملے اور گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد دب گئی ہے.

واضح رہے کہ منگولیا چین میں کوئلے اور دیگر معدنیات کی کان کنی کے لیے ایک اہم خطہ ہے، جس کے بارے میں ناقدین کا کہنا ہے کہ علاقے میں بڑے پیمانے پر ہونے والی کان کنی نے علاقے کا منظر نامہ تباہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین کا زلزلے سے متاثرہ ترکیہ کیلئے 6 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان

Advertisement

یاد رہے حالیہ دہائیوں میں چین میں کانوں کی حفاظت میں بہتری آئی ہے لیکن اب بھی ایسی صنعت میں حادثات اکثر ہوتے رہتے ہیں جہاں حفاظتی پروٹوکول اکثر ناقص ہوتے ہیں۔

دسمبر میں چین کے شمال مغربی سنکیانگ کے علاقے میں سونے کی کان منہدم ہونے کے وقت تقریباً 40 افراد زیر زمین کام کر رہے تھے، جن میں سے 20 افراد موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔

دو سال قبل 2021 میں 20 کان کنوں کو شمالی شانسی صوبے میں کوئلے کی ایک کان میں سیلاب سے بچایا گیا تھا، اس حادثے میں بھی 2 کان کن ہلاک ہو گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
یاسین ملک کا مبینہ حلف نامہ ، بھارتی میڈیا نے منموہن سنگھ کو بھی نہ چھوڑا
طالبان نے فروری2025 میں گرفتار کیے گئے برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا
روس میں 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ؛ سونامی کی وارننگ جاری
امریکا اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ، دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت
پاکستان-سعودی دفاعی اتحاد سے بھارت بوکھلا گیا، دہلی میں خطرے کی گھنٹی بج گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر