
چند پیسوں کے خاطر اولاد کو ائیرپورٹ پر چھوڑ کر فرار
دورانِ فلائٹ اور ائیرپورٹ پر آئے روز بہت سے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جس کی ویڈیو اورتصاویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو جاتی ہیں۔
ایسی ہی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں والدین چند پیسوں کے خاطر اپنی اولاد کو ائیرپورٹ پر چھوڑ کر جانے لگے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرئیلی ائیرپورٹ پر ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں والدین نے اپنے شیر خوار بچے کا ٹکٹ نہیں خریدا۔
یہ جوڑا بیلجیئم کے پاسپورٹ پر برسلز جا رہا تھا اور ان کے پاس ایک بچہ بھی تھا جس کے پاس ٹکٹ نہیں تھا لیکن والدین پھر بھی بچے کو بغیر ٹکٹ کے برسلز لیکرجانا چاہ رہے تھے۔
ائیرپورٹ عملے کے جانب سے بچے کے ٹکٹ خریدنے کے اسرار پر والدین نے انکار کر دیا جس کی وجہ سے عملے اور والدین کے درمیان جھگڑا بھی ہوا۔
بچے کے ٹکٹ خریدنے کے اسرار کرنے کے باوجود والدین نے ٹکٹ نہیں خریدا اور اپنا بچہ ائیرپورٹ پر چیک ان پر چھوڑ کر آگے جانے لگے۔
مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2023/01/825061/
اس حوالے سے ائیرپورٹ کے عملے نے بتایا کہ اس جوڑے نے اپنے بچے کو بے بی سٹرولر میں ڈیسک کے پاس چھوڑ دیا تھا اور چیک ان کے لیے آگے بڑھ گئے تھے۔
تاہم ائیرپورٹ پر عملے نے بر وقت پولیس کو معاملے کی اطلاع دی۔
پولیس کے جائے وقوعہ پر پہنچنے تک صورت حال پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا تھا تاہم پولیس نے والدین کو جہاز میں سفر کرنے سے روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ بچہ اب والدین کے پاس خیریت سے ہے اوراب مزید کوئی تفتیش نہیں کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News