Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی 25 مارچ تک عبوری ضمانت منظور

Now Reading:

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی 25 مارچ تک عبوری ضمانت منظور
فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی 25 مارچ تک عبوری ضمانت منظور

اے ٹی سی نے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی 25 مارچ تک عبوری ضمانت منظورکر لی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی ریلی سے قبل پولیس پرتشدد، قتل دیگر الزامات کے مقدمے میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی 25 مارچ تک عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے فواد چودھری کو 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

اے ٹی سی لاہور نے فواد چودھری کو شامل تفتیش ہونے اور تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

انسداددہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ  پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے دہشتگردی سمیت 12 مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ مقدمہ میں لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹ ہیں، سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا، گرفتار کا خدشہ ہے۔

Advertisement

درخواست گزارنے استدعا کی کہ مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کیلئے عبوری ضمانت منظور کی جائے اورٹرائل کے حتمی فیصلے تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے۔

اس سے قبل لاہورہائی کورٹ  نے اعلی عدلیہ کےججزکےخلاف پریس کانفرنس کرنے کے معاملے میں تحریک انصاف کےرہنما فواد چوہدری کےخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔

جسٹس شجاعت علی خان نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کی۔ درخواست گزار رانا شاہد ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے خوش خبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر