
الیکشن کمیشن کی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو ملاقات کی دعوت
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ائی جی اور چیف سیکریٹری پنجاب نے 30 اپریل کو الیکشن کیلئے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں ہونے والے اجلاسوں کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اجلاسوں کی صدارت کی جس میں چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے صوبے میں سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا کہ ائی جی اور چیف سیکریٹری پنجاب نے 30 اپریل کو الیکشن کیلئے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی۔
چیف سیکریٹری پنجاب کی الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں صاف شفاف انتخابات کرانا ممکن نہیں، اس وقت 40 ہزار ٹیچر مردم شماری کی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔
سیکریٹری دفاع نے انتخابات کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج کے اہلکاروں کی فراہمی سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج الیکشن کیلئے صرف کوئیک ریسپانس فورس کے طور پر فراہم کی جاسکتی ہے۔
سیکریٹری دفاع نے الیکشن کمیشن کو ملک بھر میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کیلئے سرحدوں اور ملک کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے۔
سیکریٹری داخلہ نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاک فوج کے اہلکار الیکشن کی سٹیٹک ڈیوٹی کیلئے فراہم نہیں کیے جاسکتے ہیں۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس اس وقت مردم شماری کرنے والوں کے ساتھ ڈیوٹی کر رہی ہے، رمضان میں بھی پولیس اہلکاروں کی اضافی ڈیوٹی ہوگی، 2018 الیکشن کے دوران 3 ہزار 330 الیکشن مہم کے پروگرامز کا انعقاد ہوا، کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کارروائی کے لیے 4 سے 5 ماہ درکار ہوں گے۔
ائی جی پنجاب نے مزید کہا کہ الیکشن کیلئے پولیس کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے اہلکاروں کی تعیناتی انتہائی ضروری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News