Advertisement
Advertisement
Advertisement

باخموت پر قبضے کا مطلب روس کی فتح نہیں ہے، پینٹاگون

Now Reading:

باخموت پر قبضے کا مطلب روس کی فتح نہیں ہے، پینٹاگون

امریکہ کے اہم ترین دفاعی کنٹرول کے مرکز پینٹاگون نے کہا ہے کہ یوکرینی سرحدی شہر باخموت پر قبضے کا مطلب روس کی فتح نہیں ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے باخموت کے قریب روس اور یوکرین کی افواج میں لڑائی شدت اختیار کر دی ہے اور کریملن نے باخموت شہر پر قبضے کا دعویٰ بھی کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ روسی افواج کے ایک کمانڈر نے چند روز قبل یوکرین سے کہا تھا کہ وہ اپنی افواج کو باخموت سے واپس بلا لے۔

امریکہ کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ جنگ زدہ مشرقی یوکرین کا شہر باخموت روس کے لیے عملی طور پر نہیں بلکہ علامتی طور پر اہم ہے۔

Advertisement

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے مزید کہا کہ اگر روس باخموت پر قبضہ کر بھی لیتا ہے تو یہ اس بات کا اشارہ نہیں ہے کہ ماسکو اپنی سال بھر سے جاری جنگ کی کوششوں میں کامیاب ہو گیا ہے۔

امریکی وزیر دفاع آج اردن کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں یہ اسٹریٹجک اور آپریشنل قدر سے زیادہ علامتی اہمیت کا حامل ہے۔

Advertisement

روس کی فوج میں شامل کرائے کی افواج ’ویگنر‘ کے سربراہ یوگینی پریگوزن جو یوکرین میں ماسکو کی مداخلت کی سب سے طویل جنگ کی قیادت کر رہے ہیں، نے شکایت کی کہ ان کی افواج کے پاس اب بھی گولہ بارود کی کمی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر