Advertisement
Advertisement
Advertisement

شعیب احمد شیخ تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

Now Reading:

شعیب احمد شیخ تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
شعیب احمد شیخ

شریک چیئرمین بول نیوز شعیب احمدشیخ کو اسپتال لے جانے کا حکم

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ایف آئی اے کو بول نیوز کےکو چیئرمین شعیب احمد شیخ کو پیر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں بول نیوز کے کو چیئرمین شعیب احمد شیخ کی گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران کوچیئرمین بول نیوز شعیب احمد شیخ کی لیگل ٹیم کمرہ عدالت میں پہنچ گئی جس میں وکیل سردارلطیف کھوسہ، عابد زبیری، شیرافضل مروت ایڈووکیٹ اور دیگر روسٹرم پر موجود تھے۔

وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ آج شعیب شیخ کے کیس کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت تھی، ایک ہی طرح کی 2 ایف آئی آرز درج کی گئیں، سندھ ہائی کورٹ نے شعیب شیخ کو بری کردیا۔

وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیے کہ جب کوئی ضمانت پر ہوتا ہے تو وہ عدالت کی کسٹڈی میں ہوتا ہے۔ پہلے سرکاری وکلا مکر گئے کہ شعیب شیخ کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا، چیف جسٹس نے سرکاری وکلا سے کہا کہ مذاق مت بنائیں، 5 سال بعد کہا جارہا ہے کہ بادی النظر میں شعیب شیخ کے خلاف کیس بنتا ہے، شعیب شیخ کا شیئر صرف ایک فیصد ہے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ بری 26 لوگ ہوئے، ایف آئی آر صرف شعیب شیخ پر کاٹی گئی، کوئی ثبوت موجود نہیں کہ شعیب شیخ نے جج کو رشوت دی، جج بھی رشوت لینے سے انکار کررہا ہے۔

وکیل شعیب احمد شیخ نے ایف آئی آر کی دفعات پڑھ کر سنائی

Advertisement
سماعت کے دوران وکیل لطیف کھوسہ نے ایف آئی آر کی دفعات پڑھ کر سنائی اورایف آئی آر میں موجود قانونی خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ نہ کوئی ثبوت ہے، نہ گواہ ہے۔ آئین میں آزادی اظہارِ رائے کا حق دیا گیا ہے، میڈیا دنیا کو آگاہی دیتا ہے۔ آزادی اظہار رائے پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ میڈیا کا گلا نہیں گھونٹا جا سکتا، بول پرسچی صحافت کا الزام ہے، بول کا قصورسچ بولنا ہے، بول عدلیہ کے ساتھ کھڑا ہے، بول کی پالیسی شاید کچھ لوگوں کو فیور نہیں کررہی۔

وکیل شعیب شیخ نے ایف آئی اے کی ایف آر کے بخیے ادھیڑ دیے

سماعت کے دوارن شعیب احمد شیخ کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے ایف آئی اے کی ایف آئی آر کے بخیے ادھیڑ کر رکھ دیے اور ایف آئی اے کی بدنیتی کے ثبوت عدالت کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ شعیب شیخ کو مقدمے سے ڈسچارج کیا جائے۔ شعیب شیخ کو ساری رات سونے نہیں دیا گیا۔ شعیب شیخ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔

سردارلطیف کھوسہ نے دلائل مکمل کرتے ہوئے کہا کہ انصاف نہ صرف ہونا چاہیے، بلکہ ہوتا ہوا نظرآنا چاہیے۔

شعیب شیخ کو پیش نہ کرنے پرعدالت کا اظہارِ برہمی

Advertisement

سماعت دوران کوچیئرمین شعیب احمد شیخ کو پیش نہ کرنے پر جوڈیشل مجسٹریٹ عمر بشیر نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ ملزم کو پیش نہ کیا جائے، اگر پانچ منٹ میں شعیب شیخ کو پیش نہ کیا گیا تو کارروائی کروں گا۔

شیرافضل مروت ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایک ٹی وی چینل کا اس سب میں کردار ہے، ایک چینل نے اس وقت کے ایک جج کے کان میں بات کی، جس جج نے پرویز القادر کے خلاف بات کی، وہ جج خود فارغ ہوچکا ہے۔

شیرافضل مروت ایڈووکیٹ  نے کہا کہ ہائی کورٹ کے جج نے غلط بیانی کی، ہائی کورٹ کا وہ جج نوکری سے فارغ ہو چکا ہے، اس کیس میں ایک ملزم کا نہیں، عدالت اور جج کا بھی امتحان ہے، کیا شوکت عزیز صدیقی آ کر کٹہرے میں کھڑا ہوگا؟

شعیب احمد شیخ کمرہ عدالت میں پیش

سماعت کے دوران بول نیوز کے کوچیئرمین شعیب احمد شیخ کو کمرہ عدالت میں پیش کردیا گیا، ایف آئی اے حکام اور تفتیشی کو عدالت نے روسٹرم پر طلب کرلیا۔

شعیب احمد شیخ نے جج کے سامنے بیان دیا کہ میرے ساتھ غیرانسانی سلوک کیا گیا۔

Advertisement

شیر افضل مروت ایڈووکیٹ نے عدالت سے کہا کہ چہرے پر کپڑا ڈالنا انسانی عظمت کے خلاف ہے، انتقام کی انتہا کوچیئرمین بول نیوز شعیب شیخ کو منہ پر کپڑا ڈال پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران میڈیا اور وکلا نے شعیب احمد شیخ کے منہ پر کپڑا ڈال کر پیش کرنے پر احتجاج کیا۔

کمرہ عدالت میں کیس کا ریکارڈ اور فائل طلب کرنے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے سوال کیا کہ آپ نے ایف آئی آر سے پہلے تفتیش کی؟ جس پرتفتیشی نے جواب دیا کہ پاکستان کے اہم ادارے کو اس کیس میں بدنام کیا گیا،ہم نے 161 کا بیان ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ریکارڈ کیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے سوال کیا کہ تفتیش 5 سال کیوں چلی؟ اس کے ساتھ ہی عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شعیب احمد شیخ کا 3 دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا اور ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کو حکم دیا کہ میں کسٹڈی آپ کو دے رہا ہوں۔

عدالت نے ایف آئی اے حکام کو ہدایت کی کہ اگرآپ کی کسٹڈی میں کچھ ہوا تو ذمہ دار آپ ہوں گے جس کے بعد عدالت نے شعیب شیخ کو پیرکے روز دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر