
ارشد شریف قتل ازخود نوٹس؛ اسپیشل جے آئی ٹی کی پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع
ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس میں اسپیشل جے آئی ٹی نے پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بول نیوز کے اینکرپرسن اورصحافی مرحوم ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس میں اسپیشل جے آئی ٹی نے پیش رفت رپورٹ جمع کرا دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیش رفت رپورٹ سربمہر لفافے میں جمع کرائی گئی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ ارشد شریف قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ملکی وغیر ملکی گواہان کے بیانات قلم بند کیے جارہے ہیں۔ جلد جے آئی ٹی دوبادہ کینیا اور لندن کا دورہ کرے گی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ہر پندرہ روز بعد پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News