
عثمان خان
پی ایس ایل 8 میں ملتان سلطانز کے اوپننگ بلے باز عثمان خان نے پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنادی۔
راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف عثمان خان نے کپتان محمد رضوان کے ساتھ اننگز کا آغاز کرتے ہوئے پہلی ہی گیند سے لاٹھی چارج کیا۔
عثمان خان نے صرف 36 گیندوں پر سنچری بناکر پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کردیا۔
ZORDAR, TEZ-RAFTAAR, DHUWAANDAAR 😱😱 #HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #QGvMS pic.twitter.com/qLqdW7Ww22
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 11, 2023
عثمان خان نے 43 گیندوں پر 120 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 9 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی ملتان سلطانز کے ہی رائیلی روسوو نے 41 گیندوں پر سنچری بناکر تیز ترین سنچری کا اپنا ہی ریکارڈ توڑا تھا۔ اسی میچ میں روسو نے تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ بھی برابر کیا۔
جنوبی افریقی کرکٹر نے اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف 43 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل 262 رنز بنایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News