Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویرات کوہلی، تین سالہ قحط ختم، کینگروز کے خلاف سنچری

Now Reading:

ویرات کوہلی، تین سالہ قحط ختم، کینگروز کے خلاف سنچری

ٹیسٹ کرکٹ میں ویرات کوہلی کا سنچری بنانے کا طویل انتظار اپنے اختتام کو پہنچا، آسٹریلیا کے خلاف بالآخر سنچری بنا ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں 186 رنز بنا کر اپنی 28 ویں سنچری کا تین سال کا انتظار ختم کر دیا ہے۔

احمد آباد کے دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم نے آسٹریلیا کے 480 رنز کو اوور ہال کرنے کے لیے اپنی پہلی اننگز 571 پر ختم کی اور پہلی اننگز میں 91 کی برتری حاصل کی۔

سابق کپتان ویرات کوہلی کھیل کے آخری سیشن میں ٹوڈ مرفی کے ہاتھوں آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے کیونکہ بھارت نے اپنی نویں وکٹ کھو دی تھی اور شریاس ائیر کمر میں درد کی وجہ سے بیٹنگ نہیں کر پائے تھے۔

آج بھارتی شائقین کو صرف اور صرف کوہلی کی 28 ویں ٹیسٹ سنچری کا انتظار تھا۔

سنچری بنانے کے بعد 34 سالہ ویرات کوہلی نے تماشائیوں اور ڈریسنگ روم کی طرف بلے سے اشارہ کیا اور گلے میں موجود سونے کے لاکٹ کو چوما۔

بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی عالمی کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں 75 بین الاقوامی سنچریوں کے مالک ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر