پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے بڑی خوشخبری سنادی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے موٹر سائیکلوں اور چھوٹی گاڑیوں کو 100 روپے لیٹر سستا پیٹرول دینا سبسڈی نہیں، قیمتوں کا تعین کرنے والی اسکیم اور غریبوں کیلئے ریلیف پروگرام ہے۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ہماری وزارت کو ریلیف پیکج کا مسودہ تیار کرنے کیلئے چھ ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔
سستا پیٹرول اسکیم سے متعلق آئی ایم ایف کے خدشات پر مصدق ملک نے کہا کہ یہ اسکیم سبسڈی نہیں ہے، آئی ایم ایف نے ہم سے کسی تشویش کا اظہار نہیں کیا۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ سستا پیٹرول اسکیم ویسی ہی ہے جیسے ہم نے گیس کے شعبے میں کیا ہے، گیس سیکٹر میں حکومت کی اسکیم پر آئی ایف ایم نے کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
