Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 8، گلیڈی ایٹرز کا سفر تمام، سلطانز 9 رنز سے کامیاب

Now Reading:

پی ایس ایل 8، گلیڈی ایٹرز کا سفر تمام، سلطانز 9 رنز سے کامیاب

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے 27 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے ہائی اسکورنگ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے شکست دے دی۔

Advertisement

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 263 رنز کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنا سکی، اس شکست کے ساتھ ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پی ایس ایل 8 میں سفر اپنے اختتام کو پہنچا۔

Advertisement

پی ایس ایل 8 کا یہ 27 واں میچ کئی حوالے سے یادگار رہا ، اس میچ میں پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے زیادہ مجموعی اسکور کا ریکارڈ ٹوٹا، قیس احمد نے سب سے زیادہ رنز دینے کا منفی ریکارڈ اپنے نام کیا، جب پی ایس ایل کی تاریخ میں ایک میچ میں ریکارڈ 515 رنز بننے کا ریکارڈ بھی بنا۔

Advertisement

ملتان سلطانز کے ریکارڈ 262 رنز کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسٹار اوپنر جیسن رائے صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، مارٹن گپٹل اور عمیر یوسف نے ٹیم کے اسکور کو 60 رنز تک پہنچایا۔

مارٹن گپٹل 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عمیر یوسف نے 67 رنز بنائے، افتخار احمد کی مزاحمت 53 رنز تک محدود رہی، محمد نواز نے 16 جبکہ قیس احمد اور نوین الحق نے 17،17 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 253 بنا سکی۔

ملتان سلطانز کے عباس آفریدی نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے پی ایس ایل 8 کی دوسری ہیٹ ٹرک بھی کی۔

سلطانز کے تیز رفتار احسان اللہ 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement

اس سے قبل ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بنا کر پی ایس ایل کی تاریخ کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا، اس سے قبل 2021 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف 2 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے تھے۔

ریکارڈ ٹوٹل کی بنیاد ملتان سلطانز کے اوپنرز عثمان خان اور محمد رضوان نے رکھی، دونوں اوپنرز کے درمیان پہلی وکٹ کی شراکت میں 157 رنز بنے۔

عثمان خان نے گلیڈی ایٹرز کے بولرز کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین سنچری اسکور کی، انہوں نے 36 گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دیا۔

عثمان خان نے 43 گیندوں پر 120 رنز بنائے جس میں 9 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔

محمد رضوان نے 29 گیندوں پر 55 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد آنے والے بیٹسمینوں نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے، ریلی رؤسو نے 15 رنز بنائے، ٹم ڈیوڈ نے 43 اور کیرون پولارڈ نے 23 رنز بنائے۔

Advertisement

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے قیس احمد نے 2 وکٹیں ضرور حاصل کیں مگر انہوں نے ان وکٹوں کے عیوض پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز دینے کا منفی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

Advertisement

اسکواڈز:

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: مارٹن گپٹل، جیس رائے، عمیر بن یوسف، محمد حفیظ، افتخار احمد، عمر اکمل، محمد نواز (کپتان)، قیس احمد، اُمید آصف، نوین الحق، ایمل خان۔

ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان)، عثمان خان، ریلی رؤسو، کیرون پولارڈ، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، انور علی، اسامہ میر، عباس آفریدی، اظہارالحق نوید، احسان اللہ

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر