
سپریم کورٹ کا فیصلہ پارلیمنٹ کے اختیارات میں مداخلت ہے، رانا ثنا اللہ
وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان صحت مند ہو گئے ہیں تو عدالتوں کا سامنا کریں۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ گراں حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کی ہے۔ عمران خان کا ٹولہ کسی قانون کو خاطر میں نہیں لاتا۔ پی ٹی آئی کو کہاگیا تھا کہ اپنا روٹ تبدیل کریں۔
رانثنااللہ نے کہا کہ عمران خان صحت مند ہو گئے ہیں تو عدالتوں کا سامنا کریں۔ ایک طرف عمران خان بیمار ہیں، دوسری طرف ریلی بھی رکھی ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان کوپتاہےکہ تینوں کیسزمیں دفاع پیش کرنےکیلئےکچھ نہیں، صورتحال یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ تمام بہانے ختم ہوگئے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگراس سے زیادہ عمران خان کےساتھ شفقت کاسلوک ہوگاتو سوال اٹھےگا، جیسے کہا جاتا ہے کہ انصاف سب کو ایک ہی نظر سے دیکھتا ہے۔ بدبخت ٹولہ قانون کو کسی کھاتے میں نہیں لاتا۔
انھوں نے مذید کہا کہ عدالتی فیصلے ہمارے لیے حیرانی کا باعث ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: لاہور میں دفعہ 144کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنان گرفتار
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News