Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان: بارودی سرنگ دھماکے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 6 دہشت گرد ہلاک

Now Reading:

افغانستان: بارودی سرنگ دھماکے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 6 دہشت گرد ہلاک
افغانستان دھماکا

افغانستان دھماکا

افغانستان کے صوبے خوست میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر سمیت 6 دہشت گرد ہلاک اور 15 شدید زخمی ہوگئے۔

افغانستان کے صوبے خوست میں بارودی سرنگ ( آئی ای ڈی) کے دھماکے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے اہم کمانڈروں سمیت 6 دہشت گرد  ہلاک اور  15 شدید  زخمی  ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق آئی ای ڈی حملے میں ہلاک ہونے والے ٹی ٹی پی کے کمانڈروں میں عبدالمنان، عالم خان مدہ خیل، کجیر اور 3 نامعلوم دہشت گرد شامل ہیں  جب کہ زخمی دہشت گردوں میں ٹی ٹی پی کا کمانڈر فضل امین،کمانڈر محمد عرف طوفان،کمانڈر  نورپایو خان شامل ہیں۔

ان کے علاوہ فقیراللہ تروزئی، سَت کئی، علی سرخان، زبیر، ہجرت اللہ،کمال، شیرافضل، بخت اللہ، ذبیح اللہ اور 2 نامعلوم دہشت گرد بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں اہم کمانڈرز کی ہلاکت کے بعد ٹی ٹی پی کی لیڈر شپ میں شدید مایوسی اور اختلافات کی لہر دو ڑ گئی ہے اور ٹی ٹی پی کے حلقوں میں یہ بات ہو رہی ہے کہ پاکستانی وفد کی افغانستان آمد کے بعد سے ٹی ٹی پی کے لئے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر