روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن پر اپنے گانوں میں تنقید کرنے والا گلوکار ایک حادثے میں ہلاک ہو گیا۔
نیویارک پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک روسی فنکار جس نے صدر ولادیمیر پیوٹن کو اپنے گانوں میں تنقید کا نشانہ بنایا تھا، دریا عبور کرتے ہوئے برف سے نیچے یخ بستہ پانی میں گر کر ہلاک ہو گیا۔
یاد رہے 35 سالہ روسی گلوکار دیما نووا جن کا اصل نام دمتری سویرگنوف تھا، مقبول الیکٹرانک گروپ کریم سوڈا کے بانی تھے۔
دیما نووا نے اکثر اپنے گانوں میں روسی صدر پر تنقید کی تھی اور روس میں جنگ مخالف مظاہروں کے دوران ان کی موسیقی کا استعمال کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق، دیما نووا اپنے بھائی اور تین دوستوں کے ساتھ برف جمے ہوئے دریائے وولگا کو عبور کر رہے تھے جب وہ برف سے یخ بستہ پانی میں گر گئے، ان کے دو دوستوں کو برف کے نیچے سے بچا لیا گیا جبکہ تیسرا دوست ایمبولینس میں دم توڑ گیا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ فنکار نے اکثر اپنے گانوں میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر تنقید کی تھی اور روس میں جنگ مخالف مظاہروں کے دوران ان کی موسیقی کو ترانے کے طور پر استعمال کیا گیا تھا۔
دیما نووا کا سب سے مقبول اور متنازع گانا ’ایکوا ڈسکو‘ تھا، جو اکثر یوکرین پر ماسکو کے حملے کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں گایا جاتا تھا۔
اپنے گانے میں مسٹر نووا نے روسی صدر کی 1.3 بلین ڈالر کی کوٹھی پر بھی تنقید کی، یہ احتجاج آخرکار “ایکوا ڈسکو پارٹیز” کے نام سے مشہور ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
