Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر میں آج یوم پاکستان قومی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے

Now Reading:

ملک بھر میں آج یوم پاکستان قومی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان آج منایا جائے گا

ملک بھر میں آج یوم پاکستان بھر پور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان ہر سال 23مارچ 1940کو قرار داد پاکستان کی منظوری کے حوالے سے مینار پاکستان لاہور کے مقام پر ہو نے والے جلسہ عام کی یاد میں بھر پور تزک و احتشام سے منایا جاتا ہے جس کا خواب شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے دیکھا تھا اور جس پر عملدرآمد قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت تحریک پاکستان کے رہنماؤں اور کارکنان نے کیا۔

یوم پاکستان کے مقدس موقع پر آج وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 , 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

صبح کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد شکرانے کے نوافل سے ہوا جبکہ تحریک پاکستان کے رہنماؤں اور تقسیم برصغیر کی جد و جہد کے دوران جام شہادت نوش پانے والے اسلاف کی آخری آرام گاہوں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔

یوم پاکستان کے موقع پر کراچی میں بانی پاکستان و بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ جبکہ لاہور میں شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کے مزاروں پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریبات بھی منعقد ہوئیں۔

Advertisement

اس موقع پر مختلف شہروں میں جلسے جلوسوں، ریلیوں کا بھی انعقاد کیا گیا اور قرار داد پاکستان کے حوالے سے تجدید عہد کیا۔

23 مارچ کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ 23 مارچ کے موقع پر حکومت کی جانب سے عام تعطیل کے اعلان کے باعث اسٹیٹ بینک آف پاکستان، اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز آف پاکستان، تمام شیڈولڈ بینک، مالیاتی ادارے، چیمبرز آف کامرس، سٹاک ایکسچینجز گا رنٹیز لمیٹڈ، عدالتیں اور تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے آج بند رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں مالی سال کے ٹیکس اہداف میں کمی کیلئے آئی ایم ایف جائزہ مشن رضا مند
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت
غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا معاہدہ دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم
غزہ کے شہداء کو مفتی محمود کانفرنس میں خراجِ عقیدت پیش کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن
بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا
لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر