
امریکہ میں ہونے والی میجر لیگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایونٹ کے لیے بین الاقوامی کھلاڑیوں سے رابطے شروع کر دیئے گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق امریکہ کے شہر ڈیلاس میں ہونے والی میجر لیگ کرکٹ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹرز سے منتظمین نے رابطہ شروع کر دیا ہے۔
آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ ریاستہائے متحدہ کے نئے ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کے افتتاحی ایڈیشن میں سان فرانسسکو یونیکورنز کی کپتانی کریں گے، جبکہ جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کاک سیئٹل آرکاس کے لیے کھیلیں گے۔
میجر لیگ کرکٹ میں ایرون فنچ اور کوئنٹن ڈی کاک گزشتہ روز ہونے والی پلیئر ڈرافٹ میں شامل تھے جس میں 6 ٹیموں میں سے ہر ایک نے امریکہ میں مقیم 9 مقامی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔
گزشتہ ماہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا علان کرنے سے پہلے وائٹ بال کرکٹ میں آسٹریلیا کی کپتانی کرنے والے ایرون فنچ نے میجر لیگ کا حصہ بننے پر کہا کہ میں لیگ کا حصہ بننے پر بہت پرجوش ہوں۔
آسٹریلوی 36 سالہ کھلاڑی ایرون فنچ کے ساتھ یونیکورنز میں ان کے سابق ساتھی مارکس اسٹوئنس کے ساتھ ساتھ وکٹوریہ کے فاسٹ باؤلر بروڈی کاؤچ بھی شامل ہوں گے، جن کی والدہ امریکی ہیں، جو انہیں ڈرافٹ کے لیے اہل بناتے ہیں۔
فاسٹ باؤلر لیام پلنکٹ، جو 2019 میں 50 اوورز کا ورلڈ کپ جیتنے والی انگلینڈ کی ٹیم کا حصہ تھے، کو بھی یونیکورنز نے ڈرافٹ میں منتخب کیا، پلنکٹ کی بیوی امریکی ہے۔
جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کاک جو پہلے تینوں فارمیٹس میں جنوبی افریقہ کی کپتانی کر چکے ہیں، آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مچل مارش کے ساتھ آرکاس کے لیے لائن اپ کریں گے۔
ڈی سی فریڈم نے دو غیر ملکی دستخطوں کا بھی اعلان کیا، جس میں سری لنکا کے اسپن باؤلنگ آل راؤنڈر وینندو ہسرنگا اور جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر اینریچ نورٹجے شامل تھے۔
میجر لیگ کرکٹ کے منتظمین نے کہا ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں مزید بیرون ملک دستخطوں کا اعلان کیا جائے گا۔
میجر لیگ کے ڈرافٹ میں مونانک پٹیل اور اسٹیون ٹیلر کو ایم آئی نیویارک نے اپنا حصہ بنا لیا ہے جبکہ سابق کینیڈین کپتان نتیش کمار لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز کی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
یاد رہے کہ ایم ایل سی ٹورنامنٹ 13 سے 30 جولائی کے درمیان امریکی شہر ڈیلاس میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News