Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیجنڈز لیگ کرکٹ، شاہد آفریدی اور محمد حفیظ ایشیا لائنز کا حصہ

Now Reading:

لیجنڈز لیگ کرکٹ، شاہد آفریدی اور محمد حفیظ ایشیا لائنز کا حصہ

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والی لیجنڈز لیگ کرکٹ میں پاکستان کے شاہد آفریدی اور محمد حفیظ ایشیا لائنز کی ٹیم میں شامل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق دوحہ میں ہونے والی لیجنڈز لیگ کرکٹ میں  ایشیا لائنز، ورلڈ جائنٹس اور انڈیا مہاراجہ کی ٹیمیں حصہ لیں گی، پاکستان کے لیجنڈ شاہد خان آفریدی ایشیا لائنز کی کپتانی کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں : لیجنڈز لیگ کرکٹ، سارو گنگولی کی چیریٹی میچ کے لیے میدان میں واپسی

Advertisement

ورلڈ جائنٹس کے قائد ایرون فنچ ہیں جبکہ انڈیا مہاراجہ کی قیادت گوتم گھمبیر کو سونپی گئی ہے۔

لیجنڈز لیگ کرکٹ کے منتظمین نے آج ایل ایل سی ماسٹرز میں شرکت کرنے والی تینوں ٹیموں کے کپتانوں کے اعلان کے ساتھ لیگ کے شیڈول کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

لیجنڈز لیگ کرکٹ کے منتظمین کے مطابق لیگ 10 مارچ سے شروع ہو گی جو 20 مارچ تک جاری رہے گی، لیگ کے تمام میچز ایشین ٹاؤن کرکٹ اسٹیڈیم دوحہ میں کھیلے جائیں گے۔

عالمی کرکٹ کی دنیا کے اہم نام جیسے عرفان پٹھان، سری سانتھ، رابن اتھپا، ایرون فنچ، شاہد آفریدی، محمد حفیظ، تلکارتنے دلشان، کرس گیل، اور بریٹ لی، پہلے ہی ایل ایل سی ماسٹرز میں کھیلنے کی تصدیق کر چکے ہیں۔

Advertisement

اس 10 روزہ ٹورنامنٹ میں دوحہ کے لوگوں اور دنیا بھر کے ناظرین کو اپنے پسندیدہ سابق لیجنڈز کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔

Advertisement

ایشیا لائنز کی قیادت پاکستان کے شاہد آفریدی کریں گے، جو کہ محدود اوورز کے اب تک کے زبردست بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔

ایل ایل سی ماسٹرز میں شاہد آفریدی کی یہ پہلی شرکت ہوگی اور اپنے قائدانہ کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے آفریدی نے کہا کہ “یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں ایک ایسی ٹیم کی قیادت کر پا رہا ہوں جس میں اتنے عظیم کھلاڑی ہوں.

شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ اپنے پرانے ساتھیوں جیسے شعیب، حفیظ اور رزاق کے ساتھ کھیلنا بہت اچھا لگ رہا ہے یہ تقریباً وقت کا رخ موڑنے جیسا ہے.

دوسری جانب عالمی جائنٹس کی قیادت تینوں میں سب سے کم عمر کپتان ایرون فنچ کریں گے۔ آسٹریلیا کے لیے سابق محدود اوورز کے کپتان اپنی بڑی ہٹنگ سے اسٹیج کو روشن کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ 2025: پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرا دیا
دبئی میں ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی شاندار رونمائی، محسن نقوی بھی شریک
فاسٹ باؤلر عثمان شنواری کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز راولپنڈی میں ہوگی، پی سی بی کا اعلان
یو ایس اوپن کا ٹائٹل ہسپانوی کھلاڑی کارلوس الکاراز کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کا سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر