مفت آٹے کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا قبول نہیں، وزیر اعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مفت آٹے کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا قبول نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی پر جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار غریب عوام کیلئے رمضان میں مفت آٹا کی فراہمی کا پیکج تیار کیا گیا ہے، رمضان میں پنجاب بھر کے 1 کروڑ 58 لاکھ گھرانوں کو مفت آٹا تقسیم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مفت آٹے کی تقسیم 25 شعبان سے 25 رمضان تک کی جائے گی۔ آٹے کی تقسیم 8 ہزار 5 سو یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے کی جائے گی۔
وزیرِ اعظم کی مفت آٹے کی تقسیم شفاف طریقے سے یقینی بنانے کی ہدایت
وزیرِ اعظم نے ہدایت دی ہے کہ عوامی سہولت کیلئے آٹے کی تقسیم کے مزید 20 ہزار پوائنٹس قائم کیے جائیں اور مفت آٹے کی تقسیم شفاف طریقے سے یقینی بنائی جائے۔
شہباز شریف نے ہدایت دی کہ آٹے کی فراہمی کے دوران چوری روکنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کی جائے، مفت آٹے کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا قبول نہیں۔
وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ مفت آٹا اسکیم میں اپنی اہلیت ایس ایم ایس کے ذریعے معلوم کی جا سکے گی، وفاقی حکومت دیگر صوبوں کو بھی اس پروگرام میں معاونت فراہم کرے گی۔
یہ بھی پرھیں: رمضان سے پہلے عوام کے لیے مہنگائی کا ایک نیا طوفان
چند روز قبل وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے غریب عوام کو مہنگائی سے بچانے کا بڑا فیصلہ کیا گیا تھا۔ مہنگائی سے ستائے غریب عوام کے لئے بڑا رمضان پیکج تیار کرلیا گیا۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت پنجاب میں رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کے جائزہ اجلاس میں غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر مفت آٹے کی فراہمی کا پیکج تیار کیا گیا، پہلے مرحلے میں صوبہ پنجاب میں غریب ترین لوگوں کو خصوصی رمضان پیکج کے تحت مفت آٹا فراہم ہوگا۔
وزیراعظم نے غریب گھرانوں کو رمضان پیکج کے تحت آٹے کی فراہمی پر جامع حکمت عملی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پرھیں: رمضان سے پہلے عوام کے لیے مہنگائی کا ایک نیا طوفان
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ماہ رمضان میں روزہ داروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں، پنجاب ماڈل کی طرز پر ملک بھر میں رمضان پیکج کی غریب عوام کو فراہمی کے لئے وفاق صوبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔
واضح رہے کہ پہلی دفعہ غریب گھرانوں کو مفت آٹے کی فراہمی کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا پیکج ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
