Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش کو کمزوری نہ سمجھے، شوکت یوسفزئی

Now Reading:

حکومت عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش کو کمزوری نہ سمجھے، شوکت یوسفزئی
شوکت یوسفزئی

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش کو کمزوری نہ سمجھے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش کو کمزوری نہ سمجھے، توقع تھی حکومت مثبت جواب دے گی، وزیراعظم اور وزراء کے غیر سنجیدہ رویے پر افسوس ہوا، ثابت ہو رہا ہے کہ پی ڈی ایم ملک کے ساتھ مخلص نہیں، عمران خان نے مذاکرات کی پیش کش کر کے بڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ عمران خان کی پیشکش پر مذاق اڑانے والوں کو پچھتاوا ہو گا، گورنر الیکشن کمیشن کے خط کو قطری خط نہ بنائیں، الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ مانگی ہے تو جلد تاریخ دیں، حیلے بہانوں اور تاخیر سے ملک کو نقصان ہو گا، گورنر کے پی انتخابات کی تاریخ نہ دے کر توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں، گورنر غلام علی الیکشن کمیشن کے خط کو قطری خط نہ بنائیں۔

 

 

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
وزیرِاعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے
آئی ٹی سی این ایشیا 2025، پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کا ضامن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر