افغانستان کرکٹ بورڈ نے ملک کے سابق بولر حامد حسن کو مردوں کی کرکٹ ٹیم کا نیا بولنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے سابق بولر حامد حسن کو افغان مینز کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
بولنگ کوچ حامد حسن پاکستان کے خلاف 25 سے 29 مارچ تک ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں افغان کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : گراہم تھورپ افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق بولر حامد حسن نے افغانستان کی جانب سے 38 بین الاقوامی ون ڈے میچز اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں حصہ لیا۔
حامد حسن نے ون ڈے میں 59 اور ٹی ٹوئنٹی میں 35 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ اٹیک کی نئی گیند سے سربراہی بھی کی۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ کے ذریعے حامد حسن کی نامزدگی کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
