Advertisement
Advertisement
Advertisement

آپریشن مریم نواز کے کہنے پر ہو رہا ہے، پرویز الہیٰ

Now Reading:

آپریشن مریم نواز کے کہنے پر ہو رہا ہے، پرویز الہیٰ
پرویز الہیٰ

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ ہم ان کے خلاف توہین عدالت فائل کریں گے، عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے، عدلیہ نے خان صاحب کو انصاف دیا ہے۔ 

پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ نے زمان پارک میں پولیس آپریشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ  اسٹیٹ کا حلیہ خراب کر دیا گیا ہے، خواتین کا بھی لحاظ نہیں، کیا ان کی ماں بہنیں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کوئی تجاوزات نہیں تھیں، زمان پارک میں آئی جی سرابرہی میں پولیس نے اودھم مچایا، ڈاکٹر عظمی گھر میں موجود تھی اور دریافت کرنے پر سرچ وارنٹ نہیں دکھائے گئے اور ان کے شوہر کو بھی پکڑ لیا گیا۔

پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ہم ان کے خلاف توہین عدالت فائل کریں گے، عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے، عدلیہ نے خان صاحب کو انصاف دیا ہے اور انشاءاللہ انصاف ملے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ آپریشن مریم نواز کے کہنے پر ہو رہا ہے، یہاں کونسی تجاوزات تھی، یہاں کسی نے گنڈیریاں لگائیں ہیں، فلسطین اور کشمیر میں ایسا نہیں ہوا، پورے گھر میں سامان بکھرا پڑا ہے۔

Advertisement

پرویز الہیٰ نے کہا کہ حالات خراب نہیں ہو سکتے کیوں کہ سپریم کورت کا فیصلہ ہے، جتنے دن گزر رہے ہیں عمران خان اور پی ٹی آئی کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی خواہش رہی ہے کہ عمران خان کو گرفتار کریں، سوئی ہوئی قوم کو جاگنا پڑے گا، عمران خان نے ہمیشہ قانونی و آئینی راستہ اپنایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر