سابق وزیراعظم عمران خان نے کل لاہور میں ریلی کی قیادت کا اعلان کیا ہے تاہم ضلعی انتظامیہ نے اجازت دینے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے کل ریلی کے اعلان کے بعد لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کل لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ ریلی کی قیادت وہ خود کریں گے۔
عمران خان کے اعلان کے بعد ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ کرکٹ میچ کی وجہ سے کل ریلی کی اجازت نہیں دی جا سکتی کیوں کہ کرکٹ میچ اور ٹیم کی آمدو رفت کی وجہ سےانتہائی حساس دن ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ریلی ملتوی نہ کی تو دفعہ 144کے نفاذ کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
