
بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر عالمی چیمپئن کے خلاف اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی جیت درج کر لی۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے جنوبی ساحلی شہر چٹوگرام میں پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انگلینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر عالمی چیمپئن کو حیران کر دیا ہے۔
نجم الحسن شانتو کی نصف سنچری اور کپتان شکیب الحسن کے 24 گیندوں پر 34 رنز کی بدولت میزبان ٹیم نے آج انگلینڈ کے خلاف پہلی ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی جیت حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں : تمیم اقبال کی بنگلہ دیشی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی
مہمان ٹیم انگلینڈ نے بنگلہ دیش کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔
انگلینڈ کے اوپنرا جوز بٹلر اور فل سالٹ نے 80 رنز کی شراکت داری کی، فل سالٹ 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ جوز بٹلر نے 67 رنز کی نمایاں اننگ کھیلی۔ بین ڈکٹ نے 20 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود بہترین بولرز تھے جنہوں نے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ان کے چار ساتھیوں نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں لٹن داس اور رونی تالقدار کے درمیان مختصر افتتاحی اسٹینڈ کے بعد، شانتو نے ڈیبیو کرنے والے توحید ہریدوئے کے ساتھ مل کر 65 رنز بنا کر بنگلہ دیش کو جیت کی جانب گامزن کیا، شانتو نے 51 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں : بی پی ایل، 3 بنگلہ دیشی کھلاڑیوں پر جرمانے
شکیب الحسن جو نے اس ہفتے کے شروع میں ون ڈے میچ میں انگلینڈ کے خلاف بنگلہ دیش کے ہیرو تھے، اس میچ میں بھی ہیرو ثابت ہوئے، انہوں نے ناقابل شکست 34 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 18 اوورز میں پورا کر لیا۔
دوسرا ٹی ٹوئنٹی اتوار کو میرپور میں کھیلا جائے گا، اس کے بعد تیسرا میچ منگل کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News