
وزیر داخلہ پریس کانفرنس
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا نے کہا کہ زمان پارک سے جو ثبوت سامنے آئے ہیں وہ تحریک انصاف کو کالعدم قرار دینے کا ریفرنس بنانے کیلئے کافی ہیں۔
عدالت کو مطلوب وزیر داخلہ رانا ثنااللہ زمان پارک میں پولیس آپریشن پر حکومت کے دفاع میں سامنے آگئے۔ رانا ثنااللہ نے ساری اخلاقی حدیں پار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں ایک نو گو ایریا کئی ماہ سے قائم کیا گیا تھا، آج صبح پولیس نے نو گو ایریا کو کلیئر کیا۔
وزیر داخلہ نے دعوی کیا کہ پولیس نے وارنٹ کے ساتھ عمران خان کے گھر کی تلاشی لی ،پولیس نے صرف عمران خان کے گھر کے باہر والے حصہ کو سرچ کیا، عمران خان کے رہائشی ایریا میں پولیس داخل نہیں ہوئی۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا نے کہا کہ زمان پارک سے جو ثبوت سامنے آئے ہیں وہ تحریک انصاف کو کالعدم قرار دینے کا ریفرنس بنانے کیلئے کافی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زمان پارک سے گرفتار 65 افراد میں سے اکثریت کا تعلق پنجاب سے نہیں ہے ، زمان پارک سے جو اسلحہ برآمد ہوا ہے وہ سارا ناجائز اسلحہ ہے ، آج یہ لوگ جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہونا چاہتے تھے اور بہت سے مسلح تھے۔ عمران خان نے اپنے ارد گرد تین چار سو مسلح افراد جمع کیے ہوئے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ عدالتوں کا احترام ہے لیکن عدلیہ کے اس رویے نے عمران خان کی خرمستی میں اضافہ کیا ہے، لوگوں کو عمران خان نے ماہ و سال جیل میں رکھا اور خود جیل سے اتنا خوفزدہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News