چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی اجلاس آج ہوگا
رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شرکاء کو مرغن کھانوں کے بجائے صرف چائے بسکٹ پر گزارا کرنا ہوگا۔
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکاء کو مرغن کھانوں کے بجائے صرف چائے بسکٹ پیش کیے جائیں گے، جب کہ انہیں منرل واٹر کی بوتلیں بھی نہیں ملے گی۔
اس سے قبل محکمہ اوقاف کی جانب سے 22 مارچ کو بلائے جانے والے اجلاس میں 100 وی آئی پی اور 100 عام افراد کے لیے پرتکلف کھانوں کا آرڈر دیا گیا تھا ، جس نے وزیراعظم شہباز شریف کی مخلوط حکومت کے کفایت شعاری مہم کی دھجیاں اڑا دی تھیں۔

صرف یہی نہیں رویت ہلال کمیٹی اجلاس میں استقبالیہ کے لیے بلیک ٹی، پیسٹری، پیٹیز، سینڈوچ اور بسکٹ بھی منگوائے جانے تھے۔
یہ بھی پڑھیں؛ مفتی پوپلزئی نے رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے کل اجلاس طلب کرلیا
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ٹینڈر میں پرتکلف دعوت میں 200 افراد کیلئے 22 ڈشز رکھی گئی تھیں جس میں دم پخت، چکن تکہ، بیف چاول، سیخ کباب حلوہ، منرل واٹر اور کولڈ ڈرنکس جب کہ عام افراد کے لیے بیف والے نارنج چاول، چکن کری، مکس سبزیاں، حلوہ، نان اور کولڈ ڈرنکس کے اہتمام کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔
بول نیوز کی خبر اور سوشل میڈیا پر مینیو وائرل ہونے کے بعد خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر برائے مذہبی امور نے سیکریٹری کو فوری طور پر رویت ہلال کمیٹی اجلاس کیلئے کھانے کا ٹینڈر واپس لینے کے احکامات جاری کیے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
