
امریکہ کے مخالف ممالک چین، روس اور ایران کی بحری افواج نے خلیج عمان میں بحری مشقوں کا آغاز کر رہی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی وزارت قومی دفاع نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’سیکیوریٹی بانڈ 2023‘ نامی یہ مشقیں شریک ممالک کی بحری افواج کے درمیان عملی تعاون کو مزید گہرا کرنے میں مدد کرے گی۔
امریکہ کا کہنا ہے کہ مشترکہ مشقوں سے کوئی نیا خطرہ نہیں ہے لیکن حریف ریاستوں کے درمیان گہرے تعلقات کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔
بیجنگ کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ کے باوجود چین، ایران اور روس کی بحری افواج اس ہفتے خلیج عمان میں مشترکہ مشقیں کر رہی ہیں.
چینی وزارت قومی دفاعی نے مزید کہا کہ مشقیں علاقائی امن و استحکام میں مثبت توانئی ڈالے گی، جبکہ اس مشق میں دیگر ممالک بھی تفصیلات فراہم کئے بغیر ان مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران، پاکستان، عمان اور متحدہ عرب امارات سبھی کے پاس خلیج عمان کے ساتھ ساحلی پٹی ہے، جو کہ اسٹریٹجک خلیج فارس کے منہ پر واقع ہے۔
بیجنگ نے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر ناننگ کو سمندر میں تلاش اور بچاؤ اور دیگر غیر جنگی مشنوں پر مرکوز مشقوں میں حصہ لینے کے لیے روانہ کیا ہے۔
یہ مشقیں امریکہ اور چین کے درمیان متعدد مسائل پر بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان ہو رہی ہے، جن میں یوکرین پر اپنے حملے پر ماسکو پر تنقید کرنے سے چین کا انکار اور روسی معیشت کے لیے مسلسل حمایت شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : روس نے یوکرائن سرحد پر فوجی مشقیں شروع کردیں
امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کو مشترکہ تربیتی مشق سے کوئی تشویش نہیں ہے، کیونکہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ روسی اور چینیوں نے مل کر تربیت حاصل کی ہو۔
جان کربی نے ایک نیوز چینل کو بتایا کہ ہم اسے دیکھنے جا رہے ہیں اور اس کی نگرانی کریں گے، ظاہر ہے، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ اس تربیتی مشق کے نتیجے میں ہماری قومی سلامتی کے مفادات یا خطے میں ہمارے اتحادیوں اور شراکت داروں کو کوئی خطرہ نہیں ہے.
یاد رہے کہ تینوں ممالک نے گزشتہ سال اور 2019 میں اسی طرح کی مشقیں کیں، جس میں ان ممالک کے ساتھ چین کے بڑھتے ہوئے فوجی اور سیاسی روابط کو اجاگر کیا گیا جنہیں امریکہ اور اس کے شراکت داروں نے بڑی حد تک نظر انداز کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News