
موبائل یونٹ سے عوام کو دانتوں کے مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، ناصر حسین
ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ موبائل یونٹ سے عوام کو دانتوں کے مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق ایک نجی ادارے کی جانب سے موبائل یونٹ کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ دانتوں کی بیماریوں اور مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اس کا علاج عوام کی دسترس سے باہر ہے، دانتوں کے بڑھتے ہوئے مسائل اور بیماریوں کے علاج کے سلسلے میں نجی ادارے کی جانب سے موبائل یونٹ کا قیام قابل ستائش اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں حکومت کی جانب سے عوام کا علاج و معالجہ بالکل مفت کیا جارہا ہے اور عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں مگر بڑہتے ہوئے طبی مسائل کے حل کے لئے اس امر کی ضرورت ہے کہ غیر سرکاری سماجی تنظیمیں آگے آئیں۔
وزیر بلدیات سندھ نے یہ بھی کہا کہ آج جس موبائل یونٹ کا افتتاح کیا گیا ہے اس یونٹ کے ذریعے عوام کو دانتوں کے مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی جو کہ قابل تعریف عمل ہے
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں ایدھی ، سیلانی ، عالمگیر ویلفیئر اور جے ڈی سی سمیت غیر سرکاری ادارے گرانقدر خدمات انجام دے رہے ہیں اور اس طرح یہ ادارے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں حکومت کا ہاتھ بٹا رہے ہیں۔
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ دانتوں کے حوالے سے مفت طبی سہولیات کے لئے قائم موبائل یونٹ کے دائرہ کار کو وسیع کرکے سندھ بھر میں پھیلایا جائے گا اور حکومت سندھ بھی اس میں اپنا حصہ دالے گی، یہ موبائل یونٹ مختلف مقامات پر جاکر مفت علاج کی سہولیات فراہم کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News