پوری قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کیخلاف سراپااحتجاج ہے، فرخ حبیب
فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پوری قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کیخلاف سراپااحتجاج ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ریلوے زمین جو ن لیگی حکومت 2017 میں بذریعہ اوپن ٹینڈر لیز ہوئی اس وقت نہ MNA تھا نہ ہی پارلیمانی سیکریٹری ریلوے تھا۔
ریلوے زمین جو ن لیگی حکومت 2017میں بذریعہ اوپن ٹینڈر لیز ہوئی اس وقت نہ MNA تھا نہ ہی پارلیمانی سیکریٹری ریلوے تھا
دستاویزی ثبوت ٹویٹ کررہا ہوںلیکن پھر بھی دو محکمہFIA اور اینٹی کرپشن انتقامی کاروائی کررہے ہےAdvertisement
جو مرضی کرلو عمران خان کیساتھ کھڑے اور حق سچ کی آواز بلند کرتا رہوں گا pic.twitter.com/NZfzyNught— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) March 23, 2023
فرخ حبیب نے کہا کہ دستاویزی ثبوت ٹویٹ کررہا ہوں لیکن پھر بھی دو محکمہFIA اور اینٹی کرپشن انتقامی کارروائی کررہے ہے، جو مرضی کرلو عمران خان کیساتھ کھڑے اور حق سچ کی آواز بلند کرتا رہوں گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ بار،لاہور ہائیکورٹ بار سمیت ملک بھر کی بارز کو آئین کی بالادستی اور قانون کی حاکمیت کی تحریک چلانی چاہیے۔
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے مزید کہا کہ پوری قوم سپریم کورٹ کے90روز میں آئین کے مطابق انتخابات کےفیصلہ کی توہین کیخلاف سراپااحتجاج ہے، یہ وقت ہے کہ ہم سب سپریم کورٹ کیساتھ کھڑے ہو اور آئین پر عملدرآمد کروائے۔
سپریم کورٹ بار،لاہور ہائیکورٹ بار سمیت ملک بھر کی بارز کو آئین کی بالادستی اور قانون کی حاکمیت کی تحریک چلانی چاہئے
پوری قوم سپریم کورٹ کے90روز میں آئین کے مطابق انتخابات کےفیصلہ کی توہین کیخلاف سراپااحتجاج ہے
یہ وقت کہ ہم سب سپریم کورٹ کیساتھ کھڑےہو اور آئین پر عملدرآمد کروائے pic.twitter.com/RZVaa7UinO— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) March 23, 2023
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
